ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کو ان کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ سینیٹر بیگم نزہت صادق

ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان پاکستان اور دنیا بھر میں سماجی،ثقافتی اورمعاشرتی ترقی میں متاثر کن کام کیا۔نزہت صادق

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکرزی صدر و سینیٹر بیگم نزہت صادق نے ہزہائینس پرنس کریم آغا خان ،شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کو ان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کی جو کہ ۱۱ جولائی ۲۰۱۷ کو منائی جارہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ  چھے دہائیوں میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک  کو بنانے پر ہزہائنس کی قیادت  کو سراہا  جس نے پاکستان  اور دنیا بھر میں سماجی ،ثقافتی اور معاشرتی ترقی میں متاثر کن کام کیا ہے ۔انہوں نے غربت کو ختم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے گلگت بلتستان اور چترال جیسے دورآفتادہ علاقوں میں اے کے آر ایس پی کے سماجی ترقی کے منصوبوں کا بھی حوالہ دیا ۔ سینیٹر بیگم نزہت صادق نے پاکستان کی تخلیق اور تعلیم کے میعار کو بہتر بنانے میں ہزہائینس کے خاندان کی کاوشوں کو بھی یاد کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روایت کے مطابق اسی رواں سال کے دوران نئی ترقیاتی منصوبے اور اقدامات شروع کیے جائیں گے جو اس جوبلی سال کی علامت ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے