تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سب ڈویژن کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ایک لیڈی ڈاکٹر نہ دے سکیں: آل ویلیج ناظمین فورم اپر چترال

بونی (نمائندہ  زیل)آل ویلیج ناظمین فورم اپر چترال کا اہم اجلاس پرویز لال کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں خاتون ممبر ضلعی کونسل حصول بیگم بھی خصوصی طورپر شر یک تھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں لیڈی ڈاکٹر نہ بھیجنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اُنہوں نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج کے واحد ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غیر موجودگی  خواتین مریضوں  کے لیے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے خاص کر ڈیلیوری کیسیز کے لیے آنے والی خواتین کے لیے لیڈی ڈاکٹر  نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مرد ڈاکٹر زسے الٹرساؤنڈ کرنے پر مجبور ہیں جوکہ غیر اخلاقی کام ہے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سب ڈویژن کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ایک لیڈی ڈاکٹر نہ دے سکیں۔اُنہوں نے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے لیے صوبائی حکومت کو دس دن کی مہلت دی اور خبردار کیا کہ دس دن کے اندر لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تو تمام ناظمین،کونسلرز،خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آئینگے اور حالت کی خرابی کی صورت میں ساری زمہ داری ضلعی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے