سابقہ حکومت میں عبدالولی خان یونیورسٹی شرینگل یونیورسٹی کیمپس ،بائی پاس روڈ،دروش واٹر پراجیکٹ اور گولین واٹر پراجیکٹ جیسے اہم کام میرے لائے گئے فنڈ سے تکمیل کو پہنچے ۔ایم پی اے اسمبلی سلیم خان

چترال(نمائندہ زیل )شیاقوٹک چترال میں15.727ملین کی لاگت سے سی اینڈڈبلیوکے زیرنگرانی تعمیرکردہ گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول چترال کاباقاعدہ افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ہوگیا۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم خان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو کے دور سے لیکر آج تک چترال میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیاہے۔اْنہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کسی سے پیچھے نہیں رہی گی۔ اصل تبدیلی تعلیم سے آئیگی۔ہماری بچیاں تعلیم کے شعبے میں لڑکوں سے پیچھے نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں چترال میں دو یوینورسٹی کیمپس بنی۔جس سے چترال کے طالب علم مستفید ہورہے ہیں۔اس سے پہلے چترال میں یونیورسٹی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے چترال کے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ سلیم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت میں میرے لائے گئے فنڈ سے چترال میں عبدالولی خان یونیورسٹی شرینگل یونیورسٹی کیمپس ،بائی پاس روڈ،دروش واٹر پراجیکٹ اور گولین واٹر پراجیکٹ جیسے اہم کاموں کی تکمیل پی پی پی کاچترال کیلئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول کے لئے اسٹاف کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن بھی میں ہوچکاہے۔جوکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونگی۔انہوں نے ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کوہدایت کرتے ہو ئے کہاکہ فرنیچرکی فراہمی اورکلاس فور اسٹاف کی بھرتی فوری کی جائے تاکہ اس سال اگست میں باقاعدہ کلاسس شروع کئے جائیں ۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دارکو واٹرسپلائی دیگرصفائی کاکام بھی مکمل ہدایت کی ۔علاقے کے عمائدین نے مولین گول میں جیپ ایبل پل ،جغورسے بچیوں کوسکول آنے کے لئے پیدل پل اورواٹرسپلائی کامطالبہ کیا۔سلیم خان نے ان کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کی ۔پروگرام میں

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،عالمزیب ایڈوکیٹ اوراقبال حیات نے اظہارخیال کیا،

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے