چترال میں رمضان المبارک کےنظام الاوقات اجتماعی مشاورت سے مشترکہ طورپر منظر عام پر آئے گا۔

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ )گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال کے دفتر میں امسال رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے بارے میں ایک نشست منعقد ہوا۔ جس میں مولانا خلیق الزمان ، مولانا نقیب اللہ رازی، مولانا حبیب اللہ، مفتی شفیق احمد، مفتی شریف اللہ نے شرکت کی۔ اس نشست میں سحری اور

افطاری کے اوقات کے بارے میں ان امور پر اتفاق طے پایا

۱۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں دائمی نقشہ اوقات سحر و افطار پر 5منٹ احتیاط ( ایک منٹ احتیاط کے بارے میں نقشہ مذکور میں ہی ہدایت ہے )
۲۔ نقشے میں سحر و افطار کی ادعیہ کی بجائے نقشے میں مذکور نوٹ لکھیں جائیں گے۔
۳۔ نقشہ مولانا خلیق الزمان اور مولانا نقیب اللہ رازی مشترکہ طور پر شائع کریں گے۔
۴۔ آذان فجر کیلئے علیحدہ کالم بنایاجائے گا۔
شرکاء مجلس۔ مولانا خلیق الزمان   مولانا نقیب اللہ رازی  مولانا حبیب اللہ      مفتی شفیق احمد        مفتی شریف اللہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے