جنالی کوچ کے مقام میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکرایک شخص جان بحق

چترال (نامہ نگار) چترال بونی روڈ پر جنالی کوچ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زوندران گرام تریچ کی رہائشی زین العابدین شدید زخمی ہوگئے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی پہنچادیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا وہ چترال سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے جنالی کوچ کے قریب گاڑی سے اتر کر سڑک عبور کررہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ان کو ٹکر ماری جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ چترال پولیس نے موٹر  سائیکل سوار محمد اعجاز ولد بلبل محمد خان ساکنہ بونی کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعہ 320کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جوکہ خود بھی زخمی ہوکرہسپتال میں داخل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے