کھوار کے لیے ہم عدالت جائیں گے

چترال (نمائندہ زیل) 3 مارچ 2017 چترال کی معروف ادبی تنظیم کھوار اہل قلم کے مرکزی کابینہ کا اجلاس چترال میں تنظیم کے مرکزی چیرمین ایڈوکیٹ محمد کوثر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی چیئرمین کے علاوہ مرکزی صدر و معروف شاعر مسرت بیگ مسرت، عطاءالدین عطاء، محمد نواز رفیع، اقرارالدین خسرو، علاوالدین حیدری، فضل الرحمن قرطاس، اور سید افضل حسین شاہ افضل نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کے اندر ہونے والے چھٹے مردم شماری کیلیے دیے گیے فارم میں زبانوں کے خانوں میں کھوار کو شامل نہ کرکے کھوار کو دیگر کے خانے میں رکھنے کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر چترال کی دیگر ادبی تنظیموں اور قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے چیئرمین اور معروف قانون دان محب اللہ تیریچوی ایڈوکیٹ سے ٹیلی فونک مشورہ کرکے اسے بھی اعتماد میں لیا گیا، اور دیگر حلقوں کو بھی اعتماد میں لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے، اور اجلاس میں چترال کے نوجوان شاعر سید افضل حسین شاہ نے تنظیم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور تنظیم کے سینئیر اراکین نے اس موقع پر اسے خوش آمدید کہا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے