پاکستان کی تاریخ میں پہلا پری پیڈ میٹرسسٹم اے کے آر ایس پی وادی لاسپور میں متعارف کرائے گا۔

چترال (نمائندہ زیل) تفصیلات کے مطابق آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے کچھ سال پہلے شروغ کیا جانے والا بجلی کا میگا پراجیکٹ اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے زیر نگرانی بننے والی یہ کمپنی بجلی کی فراہمی ساتھ ساتھ ایک منافع بخش کمپنی بھی ہے۔علاوہ ازیں کمپنی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی اکسچینج کمپنی پاکستان (SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ بھی ہے۔ اس کمپنی سے علاقے کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرشل بنیادوں پر بھی استعمال سے صارفین کو دوگنا فائدہ ملے گا۔

اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) نے یہ پروجیکٹ ورلڈ بنک، سوئس گورنمنٹ اور مختلف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے مکمل کر لیا۔ اس پروجیکٹ میں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ کے صارفین کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرایا گیا ہے جو کو پاکستان کی تاریخ میں پہلا پری پیڈ میٹرسسٹم ہوگا۔ ذرایع کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پری پیڈ میٹر کے لیے اجازت نامہ تاخیر کا شکار ہے امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے منظوری مل جائے گی۔

خیال رہے ۔ کچھ عناصرفنڈنگ کی کمی اور کچھ تیکنکی وجوہات کی بنا پر بجلی فراہمی میں تاخیر کو منفی پروپیکنڈہ کا ذریعہ بنا یا تھا ۔اب بجلی کی فراہمی سے بے بنیاد الزمات لگانے والوں کو منہ کھانی پڑی۔
علاقے کی عوام، شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے صدر نگاہ بن شاہ ، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر منظور علی شاہ، جنرل سیکریٹری حاصل مراد، شراف الدین، پونار خان (چیرمین وی۔سی) محمد شریف خان، حاظر جان، عدیر احمد خان، جماعت خان، میر نیاب خان، شیر اعظم خان، محمد قیوم شاہ (سابق ناظم)، مس خان اور دیگر علاقے کے عوام نے آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام کابھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا اورخراج تحسین پیش کرتے ہوے اس پروجیکٹ کو علاقے کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیا ہیں۔ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں نے کمپنی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر اور تمام لیڈران کو جنکی انتھک محنت سے یہ کام تکمیل کو پہنچاکو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email