شمال کی ایک خوبصورت وادی موسمی بیماریوں کی لپیٹ میں، طبی سہولیات کا فقدان

غذر(نمائندہ زیل) غذر کو موسمی بیماریوں نے اپنے لپیٹ میں لے لیا۔واضح رہے کہ غذر بھر میں خشک سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی موسمی بیماریوں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔ہسپتالوں میں نزلہ زکام اور نمونیا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔دوسری طرف ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے عوامی حلقوں کے مطابق غذر کے تمام طبی مراکز بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ غذر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موسمی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email