کار گہری کھائی میں گر گئی ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

غذر(نمائندہ زیل) گرو نجر کے مقام پر کار گھائی میں جاگری کار میں سوارڈرائیورسیمت تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گرونجر کے قریب کار گاہکوچ جاتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی کار بوبر سے گاہکوچ جارہی تھی کہ گرونجر کے قریب گہری کھائی میں جاگری کار میں سوار چار افراد معمولی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کردیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email