چترال (نمائندہ زیل) چترال میں ہوابازی کی تاریخ میں طیارے کے حادثے کی تین واقعات رونما ہوئے جن میں دو قومی ایئر لاین پی آئی اے اور ایک پاکستان ائر
فورس کا طیارہ شامل تھا۔ 1954ء میں مہتر چترال سیف الرحمن کو پشاور سے چترال لاتے ہوئے پاکستان ائر فورس کا سسنا طیارہ لواری ٹاپ کے قریب موسم کی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس سے مہتر چترال پی اے ایف کے اسکواڈرن لیڈر محمود غزنوی سمیت جان بحق ہوگئے۔ پی اے ایف افیسر کو چترال اسکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر ز میں کالج روڈ میں دفن کیا گیا ہے جہاں ان کا مقبرہ آج بھی موجودہے۔
اسی طرح دوسرا حادثہ 29مارچ 1965ء کو لواری ٹاپ ہی کے مقام پر پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ زمین پر گرنے طیارے میں سوار 29میں سے 26افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تیسر ا اور مہلک حادثہ 7دسمبر 2016ء کو پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ کریش ہونے سے طیارے میں سوار تمام 47مسافر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023