ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفار ڈی- سی چترال تعینات

چترال (نمائند ہ زیل)جہاز کے حادثے میں چترال کے ڈی۔ سی اسامہ احمد وڑائچ کی شہادت کے بعد چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفار کو ایکٹنگ بنیاد وں پر ڈی۔ سی چترال لگادیا گیا ہے ۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا سے جاری شدہ ایک حکمنامے کے مطابق عبدالغفار کو ضلع چترال میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کاموں کی نگرانی کا اختیار دیا گیا ہے۔ عبدالغفار اس سے قبل مختلف ذمہ دار عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتا رہاہے۔

Print Friendly, PDF & Email