Mubarak Khan

چترال کے معروف شاعر اورگلوکار مبارک خان مبارک انتقال کر گئے

چترال کے معروف و مشہو رگلوکار اور شاعر مبارک خان مبارک گزشتہ روز طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ آج بروز پیر دو بچے ادا کی جائے گی ۔دریں اثنا ادبی حلقوں نے مبارک خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ادب اور ثقافت کے میدا ن میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔مبارک خان مبارک چترال کی ثقافت کو شعروں کے زریعے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا کھوار زبان کے لئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email