پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ڈی سی چترال کے خدمات کے معترف

گذشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈپٹی کمشنر چترال کی حق میں کئی ایک پوسٹ دیکھے گئِے جس میں ان کی تبدیلی کو لیکر کافی بحث کی گئی۔ تمام چترالیوں کا اصرار تھا کہ ڈپٹی کمشنر چترال ایک بہت ہی قابل اور فرض شناس افیسر ہیں اور انہیں چترالیوں کی خدمت کرنے کا موقعہ دیا جائے اور اس کے تبادلے کی مخالفت کی گئی۔ شاید یہ اسی تحریک کا نتیجہ ہی ہوگا کہ اب تک ان کے ٹرانسفر کے احکامات نہپں آئے ہیں۔ اور تو اور ڈپٹی کمشنر چترال کے کارناموں کی اب تو صوبائی حکومت بھی معترف ہوچکی ہے اور صوبے میں برسراقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے کوچنگ سنٹر کو #BadalRahaHaiChitral کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اور پس منظر میں ڈی سی پارک لینک بھی ایک اہم قدم کو مشتہر کر رہا ہے۔

قارئین کی دلچسپی کے لئے وہ پوسٹ حاضر خدمت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email