جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام جمعیت طلباء اسلام کے امیر حافظ جمیل الرحمن کی کاوشوں سے قاری عبد الغفار چترالی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔تعزیتی پروگرام کا آغاز بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامعہ محمد یہ ناصر پارک لاہور میں حافظ یاسر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اسٹیج کے فرائض جمعیت طلباء اسلام لاہور کے رہنما حافظ شہزاد احمد نے انجام دئیے ۔حافظ احسان الہی نے بحضور سرور کونین ﷺ کے حضورنذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔پروگرام میں بڑی تعدا د میں چترال سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔حافظ نصیر اللہ منصور ،سیکرٹری حافظ اسد اللہ حیدر ایڈوکیٹ ، حافظ قاضی محمد مالک انس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ قاری برہان الدین، قاری عبدالخالق،قاری صفی للہ ،مولانا عزیز الدین ، مولانا حافظ عبدالرشید اور قاری عبدالغفار کے صاحبزادہ مولانا قاری عبید الرحمن نے خطاب کر تے ہوئے قاری عبدالغفار چترالی کی زندگی کے درخشان پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے استا د الحدیث مولانا کفیل خان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا انھوں نے اتحاد امت اورقاری عبدالغفار کی خدما ت کے حوالے سے جامع انداز میں بیان کیا ۔تعزیتی ریفرنس میں چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء اور علماء کی بھی کثیر تعدا د نے شرکت کی لاہور کے معروف عالم دین قاری اعجاز احمد ،مولانا قاری عزیز ،قاری عزیز اللہ ،مولاناقاضی شاکر اللہ ،مولانا قاری ولی اللہ ،قاری ولی شاہ ،قاری عبدالشکور کے علاوہ قاری عبد الغفار چترالی کے تینوں صاحبزادے عبید الرحمن ،عبیداللہ او رعبید الحق بھی شریک ہوئے ۔پروگرام کے اخیر میں مولانا شہزاد کریم اور جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے امیر حافظ جمیل الرحمن نے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔پروگرام رات گیارہ بجے تک جاری رہا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023