بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بونی کمپیس بند

بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بونی کمپیس بغیر کوئی نوٹیفیکشن کے بند کیاجارہاہے۔ سامان پیک ہورہے ہیں لیکں بدقسمتی کی بات یہ ہے سب ڈویژن مستوج کاکوئی بھی لیڈر اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہاہے۔ علم و اگاہی کے اس دور میں ہمارے لیڈر پل اور سڑک کا افتتاح کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں لیکن اعلی تعلیم کا وہ ادارہ جس میں غریب والدین کے بچے پڑھتے ہیں جو چترال یا ملک کے کسی دوسرے حصے میں جاکے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اس ادارےمیں پڑھ رہے ہیں اسلئے کوئی اس ادارے کی بندش کے اوپر بات کرنےکیلئے تیارنہیں۔ سیدسردار حسین ، حاجی غلام محمد، شمس الرحمن لال، سردارحکیم ، فیض الرحمن چرمین، ظفراللہ پرواز ،کشافت یونس ، سرفرازعلی خان اپ سب لوگ بونی کےلیڈر ہونے کا دعوی کرتے ہوں ، ذاتی مفات کیلئے بہت کچھ کرتے ہوں لیکن اپ کے انکھوں کے سامنے ایک یونیورسٹی کمپس بند ہورہاہے اب سورہے ہوں ۔ اب لوگون کو سوچنا چاہیے اگراپ لوگوں کو سیاست کرنی ہیں تو اس یونیورسٹی کمپس کو بچانا ہے اللہ نہ کرے اگر یہ ادارہ بونی سے شفٹ ہوگیا تو اپ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکوگے

Print Friendly, PDF & Email