شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی کے تحت ہونے والے سپلمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری

کنٹرولر امتحانات شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل ڈاکٹر محمدعلی خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے/بی ایس سی اور بی کام کے سپلمنٹری امتحانات برائےسال 2016مورخہ29نومبر سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔تمام پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبر سلپ انکے پتے بذریعہء رجسٹرڈ ڈاک بھیجے گئے ہیں جبکہ ریگولراور لیٹ کالج امیدوار اپنے رول نمبر سلپ متعلقہ کالجوں سے لے سکتے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 25نومبرتک رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار چترال کیمپس سے ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ کیلئے رجوع کر یں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email