تقدیرہ خان کوآڈینیشن سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ چترال و گلگت بلتستان جنرل سیکرٹری (وویمن ونگ) آل پاکستان مسلم لیگ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ بعض مفاد پرست گروہ APML ( آل پاکستان مسلم لیگ) کا بینر استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ ایسے تمام عناصر کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہیں ۔ بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہاں اس امر کا شامل کیا جانا ضروری ہے کہ چترال میں اے۔پی۔ایم۔ ایل (آل پاکستان مسلم لیگ) باقاعدہ طور پر ایک جماعت کی شکل میں موجود ہے نہ کہ کسی گروہ یا دھڑے کی صورت میں ہے ۔اے۔پی۔ ایم ۔ایل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و صوبائی صدر ریاض خان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہزادہ خالد پرویز ، اے۔پی۔ایم۔ ایل چترال کے صدر ہیں اُ ن کی کیبنٹ مکمل ہے ۔ ہماری اطلاع کے مطابق چند شرپسند عناصر نے سازش کے تحت کے ایک نام نہاد گروہ تشکیل دیا ہے جس کا نام اے۔ پی۔ ایم۔ ایل (حقیقی ) جو کہ کلی طور پر غیر قانونی اور مجاز اتھارٹی کے علم و ریکارڈ میں نہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے ۔ علاوہ ازیں چترال میں اے۔ پی۔ ایم۔ ایل کا صرف ایک ہی دفتر ہے جو ہوٹل ترچ میر ویو میں واقع ہے ۔لہذا اے۔ پی۔ ایم۔ ایل (حقیقی ) کے نام سے جو دفاتر یا دھڑے بنائے جا رہے ہیں ان کا اے۔ پی۔ ایم ۔ ایل سے کسی قسم کا بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق نہ ہے ، اور مذکور ہ جعل سازوں اور مفاد پرستوں کے خلاف موثر قانونی کاروئی عمل میں لائی جار ہی ہے ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023