جماعت اسلامی یوتھ ضلع چترال کے صدر وجیہ الدین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہےکہ چترال میں پی ٹی سی ایل کی طرف سے انٹرنیٹ کے صارفین کے ساتھ روا رکھے جانے مذاق کا فوری نوٹس لیا جائے جہاں ایک ماہ سے ڈی۔ایس۔ ایل سروس بند ہے اور اپٹیکل فائبر سسٹم کی تنصیب کے باوجود چالو کرنے میں غیر ضروری تاخیر اور صارفین سے 4ایم بی انٹرنیٹ کی چارجز وصول کرکے صرف500 کے بی کا سروس دیا جارہاہے ۔ ویلج ناظمین فورم کے ضلعی صدر سجا داحمد خان، جنرل سیکرٹری نوید احمد بیگ اور جے ۔آئی یوتھ کے رہنماؤں جہا ن زیب خان، مقصود الرحمن ، عبدالعزیز خان ،صارفین ڈی ایس ایل اور دوسروں کی معیت میں بدھ کے روز چترال پریس کلب میںایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید دور کا بنیاد انٹرنیٹ کی سہولت پر ہے اور نوجوان طبقہ اور طالب علم اس جدید سہولت پر انحصار رکھتے ہیں اور چترال میں سینکڑوں طلباء وطالبات یونیورسٹیوں کے ساتھ ان لائن ہوکر تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے گزشتہ سال سے چترال کے صارفین کے ساتھ سنگین مذاق کا سلسلہ شروع کیا ہے اور شکایتوں کی شنوائی نہ ہونے پر انٹرنیٹ صارفین سڑکوں پر آ نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپٹیکل فائبر کی لائن اور مشینری چترال میں نصب کرنے کے باوجود اسے چالو نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل حکام کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ چترالی عوام کی شرافت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ وہ حالات سے تنگ ہوکر احتجاج پر اتر آتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے دفاتر کو تالا لگا نے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے پی ٹی اے سے مزید مطالبہ کیاکہ وارید موبائل فون کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جوکہ چترال میں 4Gکی چارجز صارفین سے وصول کرنے کے باوجود مطلوبہ سروس فراہم کرنے میں ناکام ہے جو کہ صارفین کو لوٹنے کے مترادف ہے۔ اس سے قبل سینکڑوں انٹرنیٹ کے صارفین نے پولوگراونڈ سے ایک جلوس نکالا جوکہ پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے کچھ دیر دھرنا دینے کے بعد چترال پریس کلب میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ مظاہرین نے پی ٹی سی ایل کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023