گندھارا ہندکو بورڈ جہاں ہندکو زبان کی ترویج وترقی کے لیے کوشاں ہے وہیں یہ بورڈ صوبے میں بولی جانے والی دیگر زبانوں کے ادب و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔ گندھارا ہندکو بورڈ کے تحت کھوار زبان کا رسالہ ’’کھوار نامہ‘‘ کا دسواں شمارہ شائع ہورہا ہے اِس رسالہ کی ادارت میئر چترال کے فرید احمد رضا، جاوید اقبال جاویدؔ ، عطا حسین اطہرؔ ، ظہور الحق دانش اور محمد نیاب کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کھوار نامہ ایک ادبی رسالہ ہے جو کھوار اور چترال میں بولی جانے والی دیگر 13زبانوں کے تخلیقی ادب کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ رسالہ کھوار اور چترال کی دیگر زبانوں میں نثری ادب کوفروغ دینے کے لیے صنف نثرمیں تخلیقی ادب پر زور دیتا ہے۔ اس رسالے میں طنز و مزاح، افسانہ، انشائیہ اور مختلف تحریریں شامل کی جاتی ہیں۔ اس رسالے کی طباعت کا انتظام گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکریٹری محمد ضیاء الدین کررہے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023