ڈنمارک کے وزیر خارجہ آج دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر  ڈنمارک کے انکے ہم منصب جیپی کوفود آج پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینش وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ پاکستانی اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈنمارک پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔ دو نوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈنمارک پاکستان کا قابل قدر شراکت دار ہے۔ دوطرفہ تعلقات بڑھ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی راہیں بشمول قابل تجدید توانائی اور سبز ٹیکنالوجیز میں تبدیل کر رہے ہیں۔

The post ڈنمارک کے وزیر خارجہ آج دورے پر پاکستان پہنچیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email