احساس اسکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں، ڈاکٹر ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ا سکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے اپنے ایک بیان میں کہا کہنئے تعلیمی سال کی درخواستوں کیلیئے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل آج کھل گیا ہے، نئےتعلیمی سال کی درخواستوں کے لیے پورٹل 30نومبر تک کھلا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال2021میں نئے داخل شدہ طلباء آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے، 4یا5سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخل طلباءجن کے گھر کی ماہانہ آمدنی45ہزار سےکم ہے،درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ احساس سکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں، پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد پرمحیط ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشترکا کہنا تھا کہ پروگرام میں شامل طلباء کے وظائف انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک جاری رہیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں 1لاکھ 42ہزار سے زائد احساس سکالرشپ جاری ہوئے، چار سالہ پروگرام میں کل ملا کے 2لاکھ ضرورت اور میرٹ پر مبنی سکالرشپ جاری ہونگے۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا ءکے باوجود ملک گیر احساس سروے مکمل ہوا ہے جو کہ پچھلے دس سال سے تاخیر کا شکار تھا، احساس نے پچھلے تین سالوں میں سارا بجٹ استعمال کیا، ڈیڑھ کروڑ گھرانے(10کروڑ افراد) احساس ایمرجنسی کیش سے مستفید ہوئے، جو کہ ملکی آبادی کا نصف ہے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا  کہ احساس ایمرجنسی کیش کو عالمی بینک نے دنیا کا تیسرا بڑا  اور تیز رفتار پروگرام قرار دیا، اس سال ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو سماجی تحفظ وظائف جاری ہونگے،دارصل ملک کی 30فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری حکومت نے پچھلی حکومتوں کے برعکس سماجی تحفظ کا بجٹ دگنا کر دیا ہے، تمام اضلاع میں اہل گھرانوں کے کسی بھی جماعت میں زیرتعلیم بچے احساس تعلیمی وظائف سے مستفید ہونگے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کا کہنا تھا کہ1لاکھ 42ہزار طلباءکو دو سال میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ جاری ہوئے، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے۔ احساس بلڈنگ و ریبلڈنگ اقدام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جو کہ ملکی تاریخ میں دور رس اصلاحات ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کا مزید کہنا تھا کہ احساس کوعالمی بینک کی جانب سے مثالی قرار دیا گیا کہ اس پروگرام سے دنیا کے دیگر ممالک سیکھ سکتے ہیں، احساس نے ملک میں گورننس کی نئی جہت متعارف کروائی، بقول سر مائیکل باربر، احساس نے سرپرستی والی سیاست کو کارکردگی کی سیاست میں بدل دیا ہے۔

The post احساس اسکالرشپ پروگرام میں ملک کی135پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں، ڈاکٹر ثانیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email