جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، نائب امیر میاں مقصود سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور دیگر معاملات پر اپوزیشن ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے۔

گورنر پبجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو در پیش مسائل کے حل اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان سیاسی جماعتوں میں ٹکراو کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔

گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا  کہ انتخابی اصلاحات ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہیں۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی مفاد میں ہم اپنا ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی دیگر مسائل سے نمٹناحکومت کی ذمہ داری ہے ، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر ہم بھی اپنی تجاویز ملک و قوم کے سامنے رکھیں۔

واضح رہے اس سے قبل امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں کرتے نہیں،حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے ، ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے ، وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ، چوتھا سال ہے اور گاڑی اب بھی پیچھے کی طرف جارہی ہے۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ تین برسوں میں مافیاز نے خوب پیسے بنائے ، ایماندار کاروباری حضرات کے بزنسز تباہ ہوگئے ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری، اسٹاک ایکسچینج دباؤ کی زد میں ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اب اس سسٹم کو بدلنا ہوگا،خوشحالی کا ضامن صرف اللہ کا نظام ہوسکتا ہے ، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو موقع دیں۔

The post جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email