ابوظہبی ایئرپورٹ نے بہترین ایئرپورٹ برائے ریٹیل ماحولیات دوہزار اکیس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ابوظہبی ایئرپورٹ نے حال ہی میں وسطی لندن میں منعقدہ گلوبل ٹریول ریٹیل ایوارڈز میں  بہترین ایئرپورٹ برائے ریٹیل ماحولیات دوہزار اکیس  کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز (ٹی آر بزنس) اور مائنڈ سیٹ نے اس ایوارڈ کا اعلان صارفین بلاگرز کے ایک پینل کی وسیع آرا (وی لوگر) اور ہزاروں بین الاقوامی مسافروں کی رائے کو مدنظر رکھ کرکیا۔

ابوظبی ایئرپورٹ  چیف کمرشل آفیسر فرانکوئس بوریئن نے کہا کہ ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک اہم ایئرپورٹ ریٹیل تجربے میں تبدیل کرنے کے لیے ہماری محنت کا اعتراف ہے۔

ابوظبی ایئرپورٹ  چیف کمرشل آفیسر نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، ہم اپنی ریٹیل آفر کو بڑھانا چاہتے ہیں ، ابوظبی ہوائی اڈے کو مسافروں کے لیے ایک شاندار اور خوشگوار تجربہ بنانا چاہتے ہیں۔

The post ابوظہبی ایئرپورٹ نے بہترین ایئرپورٹ برائے ریٹیل ماحولیات دوہزار اکیس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email