سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا

سی اے اے نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ، بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے سے 72 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات نامے کے مطابق پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ، 18 سال سے کم عمر مسافروں کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے 31 اکتوبر تک اجازت ہوگی ، 15 سے 18 سال تک کی عمر کے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ تمام ایئرلاینز کو حکم نامے پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

The post سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email