انگلش فٹ بالر مائیکل اوون جلد پاکستان آئیں گے ،صدر مملکت

 صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انگلش فٹ بالر مائیکل اوون جلد پاکستان آ ئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  گلوبل سوکر وینچرز کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں ،جی ایس وی برطانیہ اور پاکستان کی فٹ بال ،راکت داری اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا روشن چہرہ اجاگر کیا جائےاور فٹ بال کے نئے دور کی راہ ہموار کی جائے۔

 ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جی ایس وی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھتے ہوئے پرائیویٹ سطح پر کام کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  کھیل کو ایک مضبوط صنعت بنانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب انگلش فٹ بالر مائیکل اوون نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آکر صدر عارف علوی سے ملاقات کروں گا۔

انگلش فٹبالر کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح کے فٹ بالرز کی اگلی منزل ہے۔

The post انگلش فٹ بالر مائیکل اوون جلد پاکستان آئیں گے ،صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email