منال خان کو گھومتا دیکھ کر ایمن خان کو اپنے سیر سپاٹے یاد آگئے

 پاکستان کی معروف اداکارائیں، جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان دونوں ہی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں جبکہ نوبیاہتا منال خان آج کل اپنے ہنی مون پر بیرون ملک موجود ہیں۔

اداکارہ منال خان کو گھومتے پھرتے دیکھ کر ایمن خان کو بھی اپنے سیر سپاٹوں کی یاد آگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں اس خوبصورت جوڑی کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک جھیل کنارے بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے سوال کیا کہ بتائیں یہ اسکردو کی کونسی جھیل ہے، اس جھیل کا نام سدپارہ جھیل ہے یا بلند جھیل۔

دوسری جانب حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام مالدیپ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

The post منال خان کو گھومتا دیکھ کر ایمن خان کو اپنے سیر سپاٹے یاد آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email