قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے جاپان کے سفیر متسودا کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جاپان کے سفیر کو پاکستان میں مدت ملازمت مکمل ہونے پر مبارک باد دی جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے جاپان کے سفیر کی خدمات کو  بھی سراہا۔

حماد اظہر نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں ، جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو ذاتی دلچسپی لے کر تکمیل تک پہنچایا۔

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مزید کہا  کہ حکومتی سرمایہ دوست پالیسی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز جاپان کے سفیر نے سربراہ پاک فضائیہ سے بھی  ملاقات کی تھی۔

 ملاقات میں  جاپانی سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کی تعریف کی تھی۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا  تھا جبکہ  ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی تھی ۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا  کہ تھا  دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

The post قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email