اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے ، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایسا شخص موجود نہیں جو ووٹ کی حرمت اور آئین کی بالادستی پر یقین نہ رکھتا ہو ، اسی سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنی تقریر میں کہا انہوں  نے لڑائی سے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن میں انکو یاد دلانا چاہتی ہوں میاں صاحب عزت نفس کا خیال رکھنے والے شخص ہیں ، میاں صاحب نے لڑائی سے بچنے کےلیے اپنے درینہ ساتھی پرویز رشید،مشاہد اللہ خان اور فاطمی صاحب کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے امریکہ ڈومور کہتا رہا یہ کرتے رہے ، آپ جتنا پیچھے ہٹیں گے آپ کو اتنا دبانے کی کوشش کرینگے ، پھر وہی ہوا انہوں نے میاں صاحب کی قربانی مانگی ، نوازشریف نے اپنے لیے کبھی کچھ نہیں مانگا بلکہ ان کو عہدے کھونے پڑے ، نہ انہوں نے کبھی کہا مجھے دولت دے دو ، ہمارا واحد کاروبار تھا جو پانچ سال سے بند ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کا پروگرام تھا کہ ان کو معاشی طور پر اتنا کمزور کردو کہ یہ ٹوٹ جائیں ، نوازشریف نے ووٹ کی عزت مانگی ، آج وہ سرخرو ہوئے ہیں ، میڈیا اور الیکشن کمیشن بھی بول رہا ہے،یہ زبان انکو میاں نوازشریف نے دی ، 74 سال سے کسی کے پاس بیانیہ نہیں تھا ، آج جب بیانیہ ملا تو جج بھی بول رہے ہیں اور میڈیا بھی بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھی پریشان نہ ہوں ، آپ کا بیانیہ طول پکڑ رہا ہے ، لوگ خدمت کو یاد کرتے ہیں تو انکو مسلم لیگ ن یاد آتی ہے ، لوگوں کو کوڑے کے لگے ڈھیر دیکھ کر شہبازشریف یاد آتا ہے ، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ، کسی ایم این اے اور ایم پی اے کو توڑ نہیں سکے ، یہ امریکہ اس لیے نہیں گیا اس کو ملنے اور تسلیم کرنے کو کوئی تیار نہیں۔

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ جو ایک پیج کی بات کرتے ہیں وہ بھی ناکام ہوا ، یہ ایک پیج ہونے اور دھاندلی کے باوجود ہار جاتا ہے ، کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے نوازشریف ختم ہوگیا ، آج بھی انکے دن کا آغاز نوازشریف سے ہوتا ہے ، کابینہ میں بھی نوازشریف کی بات ہوتی ہے ، پارٹی کے لوگ ملک مفاد کےلیے کام کریں عزت اور کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

The post اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email