اداکارہ عمارہ چوہدری پرائیوٹ پائلٹ بن گئیں؟ مداح حیران

پاکستان کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عمارہ چوہدری نے اپنا پرائیوٹ پائلٹ بننے کا خواب پورا کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

عمارہ چوہدری کا اداکاری کے ساتھ پائلٹ بننے کا بھی خواب تھا جسے انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے ساتھ پورا کیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی کے ساتھ پرائیوٹ پائلٹ تو بن گئی لیکن ابھی ان کا کمرشل پائلٹ بننے کا خواب پورا ہونا باقی ہے جس کے لئے انہوں نے فارمل ٹریننگ کرنا شروع کردی ہے۔

اداکارہ نے باقاعدہ پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کا یونیفارم پہنے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے پائلٹ بننے کے لئے اپنی تعلیم مکمل کرلی اور پائلٹ کے لائسنس کے لئے درکار ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے۔

اب اداکارہ کے پاس باقاعدہ پائلٹ کا لائسنس بھی ہے جس کے تحت عمارہ نے پرائیوٹ طیارے بھی اڑا رکھے ہیں۔

The post اداکارہ عمارہ چوہدری پرائیوٹ پائلٹ بن گئیں؟ مداح حیران appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email