پاک فضائیہ کے تین ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فضائیہ کے تین ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ، ترقی پانے والوں میں ایئر مارشل چوہدری احسن رفیق، ایئر مارشل وقاص احمد سلہری اور ایئر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔

ایئر مارشل چوہدری احسن رفیق نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے JF17 ٹیسٹ اویلیوایشن اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ، آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ بھی تعینات رہے ، آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ، آپ آجکل ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر جے ایف 17 تعینات ہیں ، انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ، آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پروجیکٹس) بھی تعینات رہے ، آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ آجکل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف(آپریشنز) تعینات ہیں ، آپ امریکہ میں ایئر اتاشی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں ۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایئر مارشل احمد حسن نےجون 1989 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں ، آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے ، آپ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ، آپ آجکل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (انجینرنگ) تعینات ہیں ، انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

The post پاک فضائیہ کے تین ایئر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email