کراچی: ملیر الفلاح کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں جمعہ گوٹھ بند کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقابلے کے دوران 2  زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 5 پانچ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

الفلاح پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں زخمیوں کے علاوہ ان کے دیگر تین 3 ساتھی بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے تین پستول بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان ملیرندی بند پر ناکے لگا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

The post کراچی: ملیر الفلاح کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email