پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آتے آج شہبازشریف کو مبارکبار دی، شہبازشریف آج انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈہ ہمیشہ کیا گیا کہ سیاستدان کرپشن کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کو بھی اسی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یہ سرٹیفکیٹ مسلم لیگ ن کو نہیں سب سیاسی جماعتوں کو ملا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ذہنی مریض بن چکا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو بلاکر کہا جاتا ہے مسلم لیگ ن کےخلاف مقدمات بناؤ۔

مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ میں واضح کہنا چاہتی ہوں یہ نہ پہلے مسلم لیگ ن کو توڑ سکے نہ اب توڑ سکیں گے، پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں ہماری حکومت آنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کئی لوگوں کو قید میں رکھا لیکن وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ، ہم پر اللہ نے کرم کیا ، جب خوشی کا وقت آتا ہے تو پرانا وقت لازمی یاد آتا ہے ، سر خدا کے سامنے جھک جاتا ہے اور آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ، میرے دادا،چاچا کو گرفتار کیا ،میری تائی جان کے آخری وقت میں میاں نوازشریف ان کے ساتھ نہیں تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر نے کہا کہ ہم ان باتوں کو لاکھ بھلانا چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ، چور ،ڈاکوں کے علاوہ ہمارے لیے ایسے ایسے القابات استعمال کیے گئے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ، جسٹس شائق عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تین سال سے شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن تین سالوں میں کچھ ثابت نہیں کیا جاسکا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا سوچتا تھا کیا یہ الزام کبھی غلط بھی ثابت ہونگے ، اللہ تعالی نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے ، یہ ہمارے منصوبوں کو آگے بڑھاتے تو شاید لوگ ان کے جھوٹ کو بھی برداشت کرلیتے ، ہم اپنے دور میں ہر روز فیتے کاٹتے تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تین سال صرف کرپشن کے بیانیے کو آگے بڑھایا ، آج یہ سوچتا ہوگاکام بھی نہیں کرسکا،لوگوں کی بددعائیں بھی لیں اور شریف فیملی کو کرپٹ بھی ثابت نہیں کرسکا۔

The post پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email