انگلینڈ  کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ  فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انگلینڈویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کیلئے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔

چیئرمین ای سی بی نے کہا کہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سیکیورٹی اور ویلفیئرکی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر ہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی  ہے،پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

The post انگلینڈ  کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email