اس حکومت کی جھولی میں صرف ذلت اور رسوائی ہی ڈالی گئی ہے ، حمزہ شہباز

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اس حکومت کی جھولی میں صرف ذلت اور رسوائی ہی ڈالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں ہماری حکومت آنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو قید میں رکھا لیکن وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ، ہم پر اللہ نے کرم کیا ، جب خوشی کا وقت آتا ہے تو پرانا وقت لازمی یاد آتا ہے ، سر خدا کے سامنے جھک جاتا ہے اور آنکھیں نم ہوجاتی ہیں ، میرے دادا اور چاچا کو گرفتار کیا ،میری تائی جان کے آخری وقت میں میاں نوازشریف ان کے ساتھ نہیں تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ہم ان باتوں کو لاکھ بھلانا چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ، چور ،ڈاکو کے علاوہ ہمارے لیے ایسے ایسے القابات استعمال کیے گئے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ، جسٹس شائق عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تین سال سے شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن تین سالوں میں کچھ ثابت نہیں کیا جاسکا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جب میں جیل میں تھا سوچتا تھا کیا یہ الزام کبھی غلط بھی ثابت ہونگے ، اللہ تعالی نے ہر چیز کا وقت مقرر کررکھا ہے ، یہ ہمارے منصوبوں کو آگے بڑھاتے تو شاید لوگ ان کے جھوٹ کو بھی برداشت کرلیتے ، ہم اپنے دور میں ہر روز فیتے کاٹتے تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال صرف کرپشن کے بیانیے کو آگے بڑھایا ، آج یہ سوچتا ہوگاکام بھی نہیں کرسکا،لوگوں کی بددعائیں بھی لیں اور شریف فیملی کو کرپٹ بھی ثابت نہیں کرسکا۔

The post اس حکومت کی جھولی میں صرف ذلت اور رسوائی ہی ڈالی گئی ہے ، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email