پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے ، راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جگانا اور اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی نے عام آدمی کے لیے جدوجہد کی ، ماضی کی طرح پیپلز پارٹی آج بھی غریب عوام کیساتھ کھڑی ہے ، پہلے 25ہزار ٹن گندم درآمد کی جاتی تھی مگر ہم نے پاکستان کو گندم ایکسپورٹ کرنیوالا ملک بنایا ، موجودہ حکومت کے پاس تجربہ ہے نہ سمجھ بوجھ ، گیس بجلی کے بلوں نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اس حکومت نے بڑے سہانے خواب دکھائے تھے ، وزیر اعظم صاحب مہنگائی پر آ پ نے کنٹرول کرنا ہے ، قوم کو آپ یا آپکے وزیر بتائیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں ، تین برس میں آپ نے عام آدمی کو کیا ریلیف دیا ، عام آدمی کو ریلیف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پنڈولم ادھر ادھر ہوتے رہتے ہیں ، ہمارا سارا فوکس آئندہ عام انتخابات پر ہے ، برتری حاصل کر کے پنجاب میں حکومت بنائیں گے ، انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ، پنجاب میں عوامی رابطہ مہم تیز تر کرینگے ، پرانے کارکنوں سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین برس میں مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے ، پاکستانی روپے کی بے قدری دیکھیں ، یہ ملک سے دشمنی کر رہے ہیں ، ابھی تو کام شروع ہوا ہے ، ذرا انتظار کریں ، ناراض اور موقع پرست میں فرق ہوتا ہے ، ہم سیاسی لوگ ہیں ، ان کا کوئی مستقل سیاسی ایڈریس ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کی تقرری آئین پاکستان کے تحت چاہتے ہیں ، سیاست میں مشاورت ضروری ہے ، حکومت ای وی ایم پر اپوزیشن کے خدشات دور کرے ، عدالت کے فیصلے کو ماننا چاہیے،الزامات کی سیاست سے باہر آنا ہو گا۔

The post پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے ، راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email