فتح علی خان کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر

پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار استاد فتح علی خان کو طبیعت میں بہتری آنے کی وجہ سے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے استاد فتح علی خان کے بیٹے تصور علی خان نے بتایا کہ استاد فتح علی خان  کراچی کے نجی اسپتال میں 25 دن زیر علاج رہے۔

تصورعلی خان کے مطابق والد کا علاج ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق گھر پر ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ استاد فتح علی خان کو گھر میں بھی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے

شہرہ آفاق کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پہ منتقل کردیا گیا تھا۔

گلوکار گزشتہ چند روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

اس ضمن میں معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی کے صاحبزادے تصور علی خان نے بتایا تھا کہ حکومت سندھ نے والد کے علاج کے لیے 3 لاکھ روپے جاری کیے ہیں مگر اب تک علاج پر 20 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے استاد فتح علی خان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ استاد فتح علی خان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے ان کے آبا ؤ اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی سے وابستہ رہے ہیں۔

The post فتح علی خان کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email