وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

وزیر خزانہ شوکت ترین  کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اور کمیٹی اراکین کی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے جولائی  2016 سے مارچ 2019 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کا امکان جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن کیلئے گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2019 سے مارچ 2029 کی ایڈجسٹمنٹ کی مالی اثرات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کو سبسڈی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر غور ہوگا  جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے  نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری متوقع ہے۔

یاد رہے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہونا تھا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ڈسکوز کو سبسڈی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے  نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری متوقع ہے۔

The post وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email