شہناز گل کی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو بھا گئی

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shehnaz gill (@shehnazgill_official)

اداکارہ شہناز گل کی جانب سے اس فلم کا ٹریلر شیئر کرایا گیا ہے جس میں اداکارہ مرکزری کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئینگی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی زندگی پر ہے جس کی پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوجاتی ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد بچے کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری اس آدمی کے سپرد کردی جاتی ہے، جس میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار دلجیت تھنڈ نے رواں ماہ اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی وجہ سے ملتوی کردی ہے اور شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کے لیے شہناز گِل کے ٹھیک ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔

جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

بعد ازاں فلم میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار دلجیت دوسانج نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے  25 ستمبر کو باقاعدہ یہ اعلان کیا کہ فلم شیڈول کے مطابق 15 اکتوبر کو ہی ریلیز کی جائے گی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shehnaz gill (@shehnazgill_official)

The post شہناز گل کی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو بھا گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email