ن لیگ دور کے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں، وزیراعظم

وزیراعظم  کا کہنا ہےکہ ن لیگ دورکے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے، موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ قوم کومعلوم ہونا چاہیے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتاہے، کرپشن نہ ہوتی توانہی پیسوں سے بلوچستان کوخوشحال بنا سکتےتھے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کا مطلب اقتدارمیں آکرعوام اورٹیکس کاپیسہ چوری کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب ممالک میں سب سےزیادہ کرپشن ہے، خوشحال ممالک میں سب سےکم کرپشن ہے، ملک کو ترقی دینی ہے تو سب علاقوں کو دیکھنا ہوگا ، ہماری کوشش ہے پسماندہ علاقوں کواوپرلائیں، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ، پاکستان کی ترقی کیلئےتمام علاقوں پرتوجہ دینی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 5 سال الیکشن کا سوچنے والے کبھی بلوچستان کانہیں سوچیں گے، صرف الیکشن کوسوچیں گے توملک کبھی آگےنہیں بڑھ سکتا،ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کس نے زیادہ پیسہ بنایا، ن لیگ دورکے مقابلے میں 4 رویہ سڑک 20 کروڑ سستی بنائی، ن لیگ دور کے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیر کی تحقیقات کرنےکا کہا ہے، موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوااس کی تحقیقات کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ اندرون سندھ سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود احساس پروگرام سے مدد کی، احساس پروگرام سے سندھ کو 34 فیصد حصہ دیا۔

The post ن لیگ دور کے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email