ایف آئی اے کی کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے غیر ملکی شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کیخلاف  کارروائی کی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے غیر ملکی شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے ڈپٹی  سپرٹینڈنٹ نادرا غلام علی بابر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد شاہ اور  غیر ملکی شہری  محمد معین کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 133/2021 درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ مقدمہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا افسران  کی معاونت اور  ملی بھگت سے غیر ملکی شہری محمد معین نے دھوکا دہی اور حقائق کے برعکس نادرا رجسٹریشن فارم پر کارروائی کی اور پاکستانی کمپیوٹرائزڈ سی سی این آئی سی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  نادرا ریکارڈ کے مطابق ، جناب محمد ارشد کی تاریخ پیدائش 1970 ہے اور ان کی زوجہ زہرہ انصاری کی تاریخ پیدائش 05.05.1978 ہے ، اور ان کے نکاح نامے کے مطابق شادی کی تاریخ 26.08.2006 ہے ، جبکہ محمد معین(غیر ملکی) کی تاریخ  پیدائش 10.03.1997 دکھائی گئی ہے جو کہ غیر فطری ہے، اس میں متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی ٹری میں کوئی محمد معین (غیر ملکی) نہیں اور مذکورہ شخص ان کی فیملی ٹری میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا غلام علی بابر کو گرفتار کر لیا گیا ھے جبکہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا غلام محمد شاھ اور  غیر ملکی شہری  محمد معین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان ایس آئی اے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک سات مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تعداد 19 ھے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شہری اور اینجٹ شامل ہیں۔

The post ایف آئی اے کی کارروائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے غیر ملکی شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email