انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند ہندو اچاریہ کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 اکتوبر تک بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کیا جائے۔

اچاریہ مہاراج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی بھارتی قومیت چھین لی جائے۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2 اکتوبر کو جل سمادھی کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے مسلمانوں پر ہندو بلوائیوں کی طرف سے بلا اشتعال حملے انڈیا میں ’معمول‘ بن گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مذمت نہیں کی جاتی۔

گزشتہ ماہ ایک اندوہناک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خوفزدہ مسلمان بچی اپنے باپ سے چمٹی ہوئی تھی جن کو ہندو انتہا پسند گھیر کر ان پر تشدد کر رہے تھے۔

اس انتہائی تکلیف دہ منظر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک 45 سالہ رکشہ ڈرائیور کو انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں گلیوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور ان کی چھوٹی سی بچی انتہا پسند ہندوؤں سے اپنے باپ کو بچانے کے لیے داد فریاد کر رہی تھی۔

یاد رہے مارچ کے مہینے میں ایک چودہ سالہ مسلمان لڑکا جو پانی پینے کے لیے ایک ہندؤ مندر میں گیا تھا اس کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔

جون میں دارالحکومت دہلی میں ایک مسلمان پھل فروش کو ہندوؤں کے علاقے میں پھل بیچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مسلمان خواتین کو بھی نہیں بخشا جاتا اور گزشتہ جولائی میں درجنوں سرکردہ مسلمان خواتین کو ایک ویب سائٹ پر ’قابل فروخت‘ قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد مئی میں بہت سی خواتین کو جن میں حسیبہ امین بھی شامل تھیں، آن لائن پر فرضی طور پر نیلام کر دیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں بے جے پی کی طرف سے منعقد کردہ ایک جلوس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے تھے ۔

The post انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email