لتا منگیشکر کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر 20 سال پرانہ گانا ریلیز

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ روز اپنی 92 ویں سالگرہ منائی ہے اور ایسے انہون نے اپنی زندگی کی 92 بہاریں بھی دیکھ لی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر 20 سال قبل ریکارڈ کیا جانے والا گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے جو کہ ایک فلم کے لئے تھا۔

 لتا منگیشکر کی آواز میں یہ گانا دو دہائیوں قبل ایک فلم کے لیے ریکارڈ کیا گیا اور اس کی شاعری گلزار نے لکھی،  بعدازاں اس گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

وشال بھاردواج نے گانے کے حوالے سے بتایا کہ پرانے وقتوں میں کیسیٹس ہوا کرتی تھیں، یہ گانا کہیں کھو گیا تھا۔ دس بارہ سال پہلے اس گانے کی تلاش شروع کی تھی، 3 سال پہلے اسٹوڈیو سے کال موصول ہوئی جس میں پتہ چلا کہ گانے کی اوریجنل ٹیپ مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر کا نام 25 ہزار سے زیادہ گانے دنیا کی مختلف زبانوں میں گانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

لتا منگیشکر نے 1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی جبکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کر لیا ہے۔

The post لتا منگیشکر کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر 20 سال پرانہ گانا ریلیز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email