پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے تعلقات بنانے ہیں، چئیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے تعلقات بنانے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے زہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے ہیں، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا، میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا سیکورٹی اور ویلفئیر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا تھا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفئیرہی  تھی مگر اب ہم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چئیرمین این وٹمور کا کہنا ہے کہ ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئےاگلے سال  شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ چئیرمین ای سی بی این وٹمور نے  پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کیا ہے۔

The post پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے تعلقات بنانے ہیں، چئیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email