دل کو صحت مند رکھنے کیلئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ضروری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دل کو صحت مند رکھنے کے لئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”ورلڈ ہارٹ ڈے“ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سنت نبویؐ کے مطابق سادہ غذا اور سادہ زندگی گزارنے سے امراض قلب سے بچاؤ ممکن ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دل کی صحت کا خاص خیال رکھیں، کورونا اور ڈینگی کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے امراض قلب میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امراض دل سے بچاؤ کے لئے صحت مند طرز زندگی ہی بہترین حل ہے، دل کو صحت مند رکھنے کے لئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ضروری ہے، امراض قلب کے مریضوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے سنگم پر امراض قلب کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے، ڈویژنل اور ضلعی اسپتالوں میں کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیر آباد میں انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کو فنکشنل کرنے سے لاکھوں مریض مستفید ہورہے ہیں، پنجاب میں مزید کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

The post دل کو صحت مند رکھنے کیلئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ضروری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email