تحریک انصاف کا سندھ میں قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ

تحریک انصاف نے سندھ میں قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد ہوئی، تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سندھ میں قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے، تحریک انصاف سندھ میں قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مشترکہ امیدوار لائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قوم پرست رہنما جلال محمود شاہ سے ملاقات میں معاملات طے ہوگئے، (ن) لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے غوث علی شاہ کو اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

The post تحریک انصاف کا سندھ میں قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email