شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہباز شریف اور سلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت سے مفرور ہیں۔
شہزاد اکبر نے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام نے 2019 کے کچھ فنڈز کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات شروع کی تھیں۔ مشکوک فنڈز پر برطانوی حکام نے کورٹ سے فریزنگ آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔
مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ این سی اے نے خود تحقیقات روک کر فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ریلیز آرڈر کا یہ مطلب نہیں کہ فنڈز جائز ذرائع سے وصول ہوئے تھے۔

The post شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، شہزاد اکبر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email