چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امارات ایئرلاین کی پرواز EK-601 کے زریعے آج دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئر پورٹ پر کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور پھر کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ آج ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکہ پر روانہ ہوئے تھے اور اس دورے کے دوران بلاول بھٹو امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے ساتھ مختلف امریکی ریاستوں میں پارٹی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکہ ایک ہفتے سے زائد پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سفارتخانے کے چار ڈی افیئرز نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے جولائی میں امریکہ کا ایک ہفتے کا دورہ کیا تھا۔

The post چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email