سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے، فردوس شمیم نقوی

رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو مسائل کا انبار بنا دیا گیا تھا، اب اس پر رحمت کے بادل آنا شروع ہو چکے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وعدوں کے وفا کے سلسلے میں کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا تحفہ وزیراعظم نے کراچی کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے گاڑیاں ضائع ہو رہی ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ گرین لائین کی بسیں وزیراعظم نے کراچی کو دی ہیں، دوبارہ نومبر میں وزیراعظم کراچی آئیں گے اور وہ خود گرین لائین میں سفر کریں گے۔
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے اور ہم صوبائی وزراء کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

The post سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے، فردوس شمیم نقوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email