کراچی کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان سے متعلق اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلونک طوفان گلاب کمزور ہو کر ڈپریشن بن چکا ہے اور اس کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی جانب بڑھنے والا سائیکلونک طوفان گلاب کمزور ہو کر ڈپریشن بن چکا ہے، اور یہ ڈپریشن بھارتی ساحل کے قریب موجود ہے، جس کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے۔

 شام تک اس کی شدت مزید کم ہو کر یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا تاہم بحیرہ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے اور اگر شدت زیادہ رہی تو بلوچستان میں بھی اس کے زیر اثر بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، شہر میں کل رات سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور 29 ستمبر سے تیز بارشیں شروع ہوسکتی ہیں۔

2 اکتوبر تک وقفے وقفے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے  باعث شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدت والی مون سون ہوائیں آج دیہی سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، حیدر اباد اور دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

The post کراچی کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان سے متعلق اہم خبر آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email