اگر عوام کو روزگار نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر عوام کو روزگار نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کی میٹینگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک، تحریک پاکستان ثانی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو جس طرح خطے میں تبدیلیاں آ رہی ہیں یہ بہت خطرناک ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی عوام کو ہر سال بیس لاکھ روزگار چاہیے۔ اگر عوام کو روزگار نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو وہاں بیرونی سرمایہ کار بھی نہیں آتے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہی وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں جو پاکستان کی بقاء کے لیے ناگزیر بن چکی ہے۔

The post اگر عوام کو روزگار نہ ملا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email